counter easy hit

ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں بڑی تبدیلی ۔۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Major changes in the Lady Health Workers Program across the country The government made a big announcement

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری وڈی جی ہیلتھ سمیت صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو ملک بھر میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شعبہ صحت کا منفرد ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو اختیارات منتقلی میں چیلنجز درپیش ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر زپروگرام میں اصلاحات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے، خصوصی کمیٹی میں وزارت قومی صحت، صوبوں کے نمائندے شامل کیے جائیں۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ خصوصی کمیٹی لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کی خامیوں کی نشاندہی کرے یاد رہے کہ رواں ماہ معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نر سنگ کے شعبے میں ترقی کے لیے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں، نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ کیا، رجسٹرار پی این سی نے ڈاکٹر ظفرمرزا کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔معاون خصوصی نے کہا کہ نر سنگ کے شعبے میں ترقی کے لیے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں، نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک کو اس وقت نرسنگ کی کمی کا سامنا ہے گزشتہ 70 برسوں میں شعبہنرسنگ کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے لیے پاکستان نرسنگ کا اہم کردار ہے، وزارت صحت نرسنگ کے شعبے پر خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا آغاز کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ہیلتھ سنٹر کا آغاز شاہ اللہ دتہ کے بنیادی ہیلتھ یونٹ سے کر رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم بڑی محنت سے اس پر کام کر رہی ہے، بنیادی ہیلتھ یونٹ کو مثالی یونٹ بنائیں گے اس کو ماڈل کے ظور پر پیش کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کے صحت کے مراکز الیکٹرانک ریکارڈنگ اور کمپیوٹرز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں کی پوری آبادی کا ڈیٹا موجود ہوگا۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ لوگوں کی تمام بیماریاں اور ان کی موجودگی سے متعلق ہمارے پاس پوری آگاہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر سسٹم اگلے ڈیڑھ سال کے اندر اندر ایک ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بن جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website