counter easy hit

لک کے تگڑے سیاسی رہنما نے شریف برادران پر اعتماد کرتے ہوئے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنماسینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے بھی مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کا اعلان کردیا، سینیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی نے کہا کہ 3 چار کروڑ خرچ کرکے ایک سیٹ لینے والا راتوں رات کروڑ پتی اور ملک کا حکمران کیسے بن گیا، ہٹلر کے زمانے میں بھی بچوں کے سامنے کوئی قتل نہیں کیا گیا۔سلیکشن نہیں جس دن الیکشن درست ہوئے مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو کراچی میں سیاسی طور پرمضبوط بنانے کے لئے جدو جہد کرینگے ۔سینیٹر سلیم ضیا،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ودیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔