counter easy hit

سلیکٹڈ وزیراعظم کا لاکھوں ڈالرز کا بے نامی کنٹینر شو نام نہاد سادگی کو بہا لے گیا، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

سلیکٹڈ وزیراعظم کا لاکھوں ڈالرز کا بے نامی کنٹینر شو نام نہاد سادگی کو بہا لے گیا، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

واشنگٹن؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی مرکزی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا بے نامی کنٹینر شو لاکھوں ڈالرز کی لاگت سے پلانٹڈ کیا گیا جو ان کی سادگی کی سیاست کو بہا لے گیا اور ان کے  اینٹی پروٹوکول سادگی شو کو بھی بے نقاب کرگیا۔

اپنے ایک بیان میں لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ  نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے کا غصہ اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر وزیراعظم والی نہیں پی ٹی آئی لیڈر کی تقریر تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ان کا دورہ کس نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ کے ہر ہر لفظ نے چیخ چیخ کر ان کی سیاسی نافہمی کا اعلان کیا ۔ ان کے بیان میں کہیں بھی اجتماعی تصور سامنے نہیں آیا وہ ایک مخصوص طبقے کے نمائندہ بن کر سامنے آئے اور اسی پرانی تقریر کو نئے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

LUBNA CHAUDHRY ADVOCATE, USA, SENIOR, LEADER, PPP, LAHORE, SAYS, SELECTED, PRIME MINISTER, BENAMI, CONTAINER, SHOW, IN, USA, DROWN, HIS, SIMPLICITY, CAMPAIGN, ALSO

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website