counter easy hit

لندن کا انوکھا ریسٹورنٹ ، کھانا اُڑتی روبوٹک ٹرے پہنچانے لگی

London's stylish restaurant

London’s stylish restaurant

لندن ……جاپان اور چین میں ایسے ریسٹورنٹس مو جود ہیں جہاں ویٹرز اور شیف کی ذمہ داریاں روبوٹس سر انجام دے رہے ہیں، لیکن لندن میں ایک ایسا دلچسپ ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں کھانا ویٹرز کے بجائے ٹیبلوں تک اڑتی روبو ٹک ٹرے کے ذریعے پہنچایا جاتاہے۔
ہو گئے نہ آپ حیران جی ہاں یہ بالکل حقیقت ہے کہ لندن میں جاپانی ڈش سوشی کے ریسٹورنٹ میں ایسی روبوٹک ٹرے متعارف کر وائی گئی ہیں جو 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ کر ٹیبل تک آڈر لے کر آتی ہیں ۔اڑنے والی ٹرے کو آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جاتاہے جو کہ اپنی کارکردگی میں نا صرف اپنی مثال آپ ہیں بلکہ اس منفرد جدت کے باعث اس ریسٹورنٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔