counter easy hit

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء محمد انور کو رہا کر دیا گیا

Muhammad Anwar

Muhammad Anwar

لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قریبی ساتھی اور اہم رہنماء محمد انور کو رہا کر دیا گیا ہے۔ محمد انور کو جولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء محمد انور کو آج صبح گرفتار کرتے ہوئے ان گھر کے چپے چپے کی تلاشی کے دوران مختلف دستاویزات، کمپیوٹر، موبائل فون اور پاسپورٹ قبضے میں لے لئے تھے۔

محمد انور کو سنگین جرائم کی تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے تفتیش کی اکثر کڑیاں محمد انور کی طرف اشارہ کر رہی تھیں، اسی لئے حراست میں لیا گیا۔

ایم کیو ایم نے قانونی معاونت کیلئے بیرسٹر فروغ نسیم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں محمد انور سے پہلے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جا چکی ہیں۔

انہیں بعد میں ضمانت پر رہا گیا جس کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔