counter easy hit

لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے 10 سے زیادہ اہلکار کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)لندن میں کوویڈ19 کی وبا کی دوسری لہر کی شدت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دس سے زیادہ اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث 10 سے زیادہ افسران اور اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد میں مختلف شعبوں کے افسران اور ماتحت عملہ کے اہلکار شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں کورونا پازیٹو کیسز آنے پر ہائی کمیشن لندن کو مختصر عرصے کیلئے بند کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے پریس سیکرٹری منیر احمد کے مطابق کورونا پازیٹو کیسز آنے کے بعد عملے کی تعداد میں کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جن افراد کے کیسز پازیٹو آئے تھے، ان کے ساتھ کام کرنیوالے افراد کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ہائی کمیشن کے دو کے علاوہ باقی ڈرائیورز بھی سیلف آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ منیر احمد کا کہنا ہے کہ عملے کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اب صرف قونصلر سیکشن میں کم از کم عملے کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ہیلتھ اتھارٹیز کی طرف سے بھی ہائی کمیشن کو تمام سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کوویڈ 19 کی شدید لہر کے دوران آن لائن اجازت کے بعد قونصلر خدمات فراہمی کا سلسلہ شروع کیا تھا اور مطابق معمول کے مطابق سٹاف حاضری سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ دس سے زیادہ افراد کے پازیٹو کیسز آنے کے باوجود ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو چودہ دن کیلئے چھٹی نہیں مل سکی اور پازیٹو کیسز کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website