counter easy hit

لالی ووڈ سٹار ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Lollywood star Reema Khan today celebrates 45th anniversary

Lollywood star Reema Khan today celebrates 45th anniversary

اداکارہ نے کیریئر کا آغاز فلم ” بلندی ” سے کیا ، دو سو سے زائد فلموں میں اداکاری کی ، 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر لی

لاہور: لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریما خان آج اپنی 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ اداکارہ نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا ۔ ہدایتکارہ ، پروڈیوسر اور اداکارہ ریما خان نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم   بلندی   سے کیا ، ریما نے اپنی جاندار اداکاری اور شاندار رقص سے 2 دہائیوں تک لالی ووڈ پر راج کیا ۔ اپنے فنی کیرئیر میں ریما نے 200 لالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ زمین آسمان ، شرارت ، نکاح ، کوئی تجھ سا کہاں ، لوّ میں گم ریما کی مشہور فلمیں ہیں ۔ صف اول کی اداکارہ ریما پاکستان میں مختلف برانڈز کی اعزازی ایمبیسڈر بھی رہ چکی ہیں ۔ نومبر 2011 میں ریما خان نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرلی ۔ اداکارہ ان دنوں اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website