counter easy hit

سال2017 میں لوڈ شیڈنگ ختم، بجلی سستی ہوگی، شہباز شریف

Load shedding end in year 2017, electricity will be cheaper, Shahbaz

Load shedding end in year 2017, electricity will be cheaper, Shahbaz

وزیر اعلی ٰپنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی اور بجلی سستی بھی ملے گی۔ صنعت کار لانگ ٹرم سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔

لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کی ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین کی مدد سے36 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے اگلے سال مکمل ہو جائیں گے۔

جس کے بعد بجلی پوری اور سستی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت کار مطالبات کی لمبی فہرست بنانے کی بجائے ٹھوس تجاویز لائیں، تاکہ وفاق سے بات کر کے ٹیکسوں اور دیگر معاملات میں رعایت حاصل کی جاسکے۔

تقریب میں بہترین ایکسپورٹ کارکردگی پر 74صنعتکاروں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website