counter easy hit

خوش رہنا عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے: تحقیق

Living to get older

Living to get older

چہرے پر خوش گوار مسکراہٹ سجائے رکھنے سے انسان کی شخصیت میں سحر انگیز کشش تو پید اہوتی ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس میں لبمی عمر کا راز بھی پوشیدہ ہے۔
لاہور: (یس اُردو) ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش مزاجی اور مسکراہٹ سے انسان کی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو ہر حال میں مسکراتے رہتے ہیں وہ مالی تنگدستی، صحت کی خرابی اور گھریلو معاملات میں خرابی کے باوجود دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خوش رہنے والے افراد میں خود کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا حقلہ احباب بھی وسیع ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں اپنے دکھ درد بانٹنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ مشکلات سے باہر آنے میں بھی مدد ملتی ہے۔