counter easy hit

جائیں جاکر الیکشن لڑیں، چیف جسٹس پاکستان، بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد کردیں اور چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں، معاملے کو چھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثر ہوں گی۔

Let us go to contest the elections, Chief Justice Pakistan reject the appeals for Balochistan and KP constituenciesتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں، معاملے کو چھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔ ہم پورے ملک کی حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں کریں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں خود سنوں گا۔