ایوان عدل میں وکلا کے دوگروپوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے لاتوں گھوسوں اور مکوں تک جا پہنچی۔

معمولی تلخ کلامی پر وکلا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کر ڈالا، وکلا کی لڑائی سے ایوان عدل میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔








