counter easy hit

لاڑکانہ: 4 لاپتا افراد کی تلاش، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتا افراد کے لئے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کردیا گیا ۔ گزشتہ روز دس میں سے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔ باقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا ۔

Larkana: searching for the four missing persons, rescue operations resume

Larkana: searching for the four missing persons, rescue operations resume

نوشہرو فیروز سےجمعے کے روز درگاہ محبن پیر کے میلے میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی تھی۔ کشتی میں 30 زائرین سوار تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو بچالیاتھا جبکہ کشتی میں سوار 10 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کیاگیا۔ جمعے اورہفتے کوغوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنےوالے افراد کی تلاش جاری رہی، نیوی کے غوطہ خور بھی پہنچ گئے۔ دن بھر تلاش کے بعد چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اندھیرے کے باعث ہفتے کو بھی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا ۔ ڈوبنے والے چار افراد کی تلاش کے لیے آج دوبارہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website