counter easy hit

لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور: پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا۔

LAHORE: The search operation of the police, 7 suspects were under custody in different areasسرچ آپریشن گارڈن ٹاؤن، نواں کوٹ، ریس کورس اور سول لائنز کے علاقوں میں کیا گیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد کے پیش نظر مال روڈ سے ملحقہ آبادیوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ اس سلسلے میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلوں کی خصوصی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا۔