counter easy hit

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں ’’واؤ‘‘ کے نام سے بڑے سپر اسٹور کا آغاز

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ’’واؤ ‘‘ کے نام سے اشیائے ضروریہ کے ایک بڑے سپر اسٹور کا آغاز ہوگیا جہاں اشیائے خوردونوش کے علاوہ کراکری، بچوں کے کھلونے ،الیکٹرانک کے سامان کے علاوہ بہت کچھ ملے گا ۔

Lahore: The big supermarkets starts with called 'WOW' in Model town

Lahore: The big supermarkets starts with called ‘WOW’ in Model town

خریداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بننے والا یہ پہلا اسٹور ہے جہاں چیزوں کا معیار اچھا اور قیمتیں مناسب ہیں۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرآمنہ مال میں’’واؤ‘‘ کے نام سے ایک بڑے سپر اسٹور کی اوپنگ کے موقع پر علاقہ مکینوں اور دیگر صارفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تازہ پھل ، سبزیاں ، دالیں ہی نہیں تمام گھریلو اشیاءاسٹور میں دستیاب ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ خواتین کی توجہ رہی کراکری کی طرف تو بچوں کی نظریں جمیں تھیں کھلونوں پر ۔

خواتین کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے اس دور میں ایک چھت تلے کئی ضروریات زندگی کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔

اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی اس طرح کےاسٹور کھولے جائیں گے۔ ’’واؤ‘‘اسٹور کا نام ہی نہیں صارفین کے دل کی آواز بھی ہے کیونکہ یہاں انہیں ملے گا مختلف اشیا پر 20 فی صد ڈسکاؤنٹ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website