وفاقی ادارہ شماریا ت نے کہاہے کہ لاہورمیں ہونے والے دہشت گرد حملے سے مردم شماری متاثر نہیں ہوگی۔ مردم شماری کا عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

Lahore terror will not affect the census, Statistics Department
ادارہ شماریات کے حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ لاہور واقعہ سے متعلق صوبائی مردم شماری حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے،سیکورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے، واقعے کا مقصد بظاہر عملے میں خوف و ہراس پھیلانا لگتا ہے۔ ادھرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حساس علاقوں میں مردم شماری عملےکی حفاظت غیرمعمولی بنائے جانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ روزانہ 3گھنٹے اسنیپ چیکنگ کو سخت اور کامیاب بنایا جائے، اہم مقامات پرسیکورٹی کےتمام امورمزید سخت اور غیر معمولی بنائے جائیں۔








