counter easy hit

لاہور قلندرز کے رائزنگ اسٹارز پروگرام سے کئی ستارے چمکے

لاہور قلندرز کے رائزنگ اسٹارز پروگرام سے کئی ستارے سامنے آئے، ان میں ایک نام فاسٹ بائولر محمد عرفان کا بھی ہے۔

Lahore Qalandars give several stars with Rising Stars Program

Lahore Qalandars give several stars with Rising Stars Program

پنجاب کے ایک چھوٹے شہر ننکانہ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان پاکستان سپر لیگ میں دھاک بٹھانا چاہتے ہیں ، بائیں ہاتھ کے دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان پنجاب بھر میں ہونے والے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رائزنگ اسٹارز کی دریافت ہیں۔ محمد عرفان کا تعلق ننکانہ صاحب کے محنت مزدوری کرنے والے گھرانے سے ہے لیکن کرکٹ محمد عرفان کا جنون ہے اور وہ اسی میں نام کمانا چاہتے ہیں۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن ہوں یا کرس گیل، کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے نشانے پر سب ہوں گے۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے محمد عرفان کی نشاندہی کی، عاقب جاوید کہتے ہیں کہ محمد عرفان کا ایکشن ہی منفرد نہیں مہارت بھی خوب ہے ۔ سابق فاسٹ بائولر وقار یونس محمد عرفان کے آئیڈیل فاسٹ بائولر ہیں، محمد عرفان کہتے ہیں کہ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مایوس نہیں کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website