counter easy hit

لاہور ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

Rana Iqbal

Rana Iqbal

لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانااقبال کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی بطور قائم مقام گورنر پنجاب تقرر ی کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں بطور رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بطور قائم مقام گورنر پنجاب تقرر آئین کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے کارروائی کل جمعے کے روز تک ملتوی کر دی۔