counter easy hit

لاہور ،ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

Lahore, protesting doctors against fellow doctors suspension

Lahore, protesting doctors against fellow doctors suspension

لاہور میں مریضوں سے بدسلوکی کے الزام میں ڈاکٹرز کی معطلی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہے ،جناح اسپتال میں انتظامیہ نے او پی ڈی کھلوانے کیلیے پولیس طلب کر لی ۔

ڈیڑھ ہفتہ قبل بعض ینگ ڈاکٹرز کو مریضوں اور لواحقین سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں معطل کیا گیا تھا ،محکمانہ کارروائی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز مسلسل آٹھ روز سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئےہیں۔

جناح اسپتال میں احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،احتجاج کے باعث مریض علاج معالجے کے لیے مارے مارے پھرتے رہے ۔

مریضوں کی پریشانی پر ایم ایس نے پولیس کو طلب کر لیا اور اس کی نگرانی میں اوپی ڈی میں کام شروع کرایا،سینئر ڈاکٹراسپتال کے لان میں مریضوں کا چیک اپ کرتے رہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website