counter easy hit

لاہور:مضرصحت مصالحےبنانے والی فیکٹری اور بیکری سیل

Lahore: msalhybnany

Lahore: msalhybnany

لاہور……لاہورمیں مضرصحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری اور مشہور بیکری سیل کر دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بند روڈ پر واقع فیکٹری اور اندرون موچی گیٹ میں بیکری پر چھاپے مارے۔
سعدی فوڈز کے پیداواری یونٹ میں اچار اور مصالحہ جات کیمیکل کے ڈرموں میں تیار کیے جارہے تھے ،ٹیم نے ایک ہزار کلو مضر صحت اچار اور ایک سو لیٹر سرکہ قبضے میں لے کر دونوں پیداواری یونٹ سیل کردیے۔ اچار اور مصالحہ جات کے نمونے لیباریٹری بھجوادیئے گئے۔