counter easy hit

لاہور: تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر، بچوں کے سامنے باپ پر تشدد

Lahore: Lawyers freaked out movement, violent father in front of children

Lahore: Lawyers freaked out movement, violent father in front of children

لاہور میں تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر ہو گئے۔ احتجاج کے دوران بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نے وکلا کے رویے کی مذمت کی ہے۔

لاہور: انسانی حقوق کا سبق پڑھ کر کالا کوٹ پہننے والے انسانی حقوق ہی فراموش کر بیٹھے۔ لاہور کے مال روڈ پر بپھرے وکلا نے پہلے ٹائر جلائے اور پھر آنے جانے والوں کو روکنے لگے۔ بچوں کے سامنے باپ پر تشدد کیا گیا اور پھر ایسے ہو گئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ یہ بھی بھول گئے کہ باپ بچوں کیلئے آئیڈیل ہوتا ہے اور ان کے اس تھپڑ کا بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر ہوگا۔
دنیا نیوز نے پوچھا تو شاہد نسیم گوندل تشدد سے ہی مکر گئے۔ صرف شہری ہی نہیں، صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر بھی وکلا کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہیں۔ شاہد نسیم نے تو دھٹائی دکھائی البتہ تحریک انصاف پنجاب لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل نے تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website