counter easy hit

لاہورہائی کورٹ، احد چیمہ گرفتاری پر احتجاج اور تالہ بندی کیخلاف دو درخواستوں کی سماعت

LAHORE, HIGH COURT, PROTEST, AGAINST, ARREST, OF, AHAD CHEEMA, AND, LOCK DOWN, OF, BUREAUCRACY, CASES, HEARING, APPLICATION, MARKED, TO, CHIEF, SECRETARY, PUNJAB

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری پر افسران کا احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت بھی ہوئی ۔ عدالت نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی ۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے فیصلہ کریں ۔  عدلت نے یہ حکم آسرا ویلفئیر ٹرسٹ کے جان محمد رمضان کی درخواست پر دیا۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سول سیکریٹریٹ افسران نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی  رولز کے تحت سول افسران نے شخصیات کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔   سول سیکرٹریٹ میں افسز کو تالے لگانا اور احتجاج کرنا غیر آئینی ہے ۔  عدالت اسے استدعا کی گئی ہے کہ حتجاج کرنے تمام افسران کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرے ۔ عدالتیں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں  عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو حکم دے کہ نیب کی کارروائیوں میں مداخلت نہ کریں۔