counter easy hit

لاہور ،ڈی ایچ اے فراڈ کیس ،ملزم حماد 3 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Lahore, DHA fraud

Lahore, DHA fraud

لاہور …..لاہور کی احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لینڈ فراڈ کیس کے ملزم حماد ارشد کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔حماد ارشد پر ڈی ایچ اےلینڈ فراڈ کیس میں شہریوں سے 16 ارب روپے ہتھیانے کاالزام ہے،نیب پنجاب کی ٹیم نے ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا، حماد ارشد کے وکلاء نے اپنے موکل سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کی نیب اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہو گئی۔قیدیوں کی وین سے ملزم نے میڈیا سے کہا کہ اس نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جوانصاف ملنے تک جاری رہے گی ،سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے مزید ریمانڈکی استدعا کی ،عدالت نےملزم کو تین روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ملزم کے وکیل کا میڈیا سے کہنا تھا کہ ان کے موکل کی حراست غیرقانونی ہے ،کامران کیانی کا اس کنٹریکٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔ڈی ایچ اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ اربوں کا فراڈ ہوا ،7سالوں میں کسی کو پلاٹ نہیں دیا گیا ،متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خون چوسنے کے بعد کوئی بھوک ہڑتال کرتا ہے تو کرے ۔