counter easy hit

لاہور:نابینا افرادکا کلمہ چوک میں دھرنا،میٹرو بس سروس معطل

Lahore: Blind Kalma Chowk,

Lahore: Blind Kalma Chowk,

لاہور……..لاہورمیں نابیناافرادنےاحتجاج کرتےہوئے کلمہ چوک میں دھرنا دےکرمیٹرو بس سروس معطل کردی،مظاہرین کاکہناہےکہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے،نہ توسرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔
نابیناافرادایک بارپھرسڑکوں پر نکل آئے،نعرےلگاتےہوئےلاہورکےکلمہ چوک پہنچ گئے اور میٹروبس سروس کے روٹ پر دھرنا دے دیا۔نابینا مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے،سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں ،نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے،اب کے لولی پاپ نہیں چلےگا۔نابیناافراد کےدھرنےکےباعث میٹروبس سروس بند ہے ،بسوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں۔خواتین اور مرد ہی نہیں،بچےبھی شدید پریشان ہیں،مسافرسامان اٹھائے میلوں پیدل چل رہے ہیں۔