counter easy hit

لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ ویسٹ سے امیدواروں کے انتخابات کا طریقہ کار بدل دیا

Polling

Polling

بریڈ فورڈ ویسٹ لیبر (زاہد مصطفی اعوان) پارٹی نے بریڈفورڈ ویسٹ سے امیدواروں کے انتخابات کا طریقہ کار بدل دیا، آمدہ الیکشن مئی دوہزار سولہ کے لیے کونسلرز امیدواروں کا چنائو پارٹی ممبرز کی بجائے نیشنل ایکزیکٹیو کمیٹی کا پینل کرے گا۔

لیبر پارٹی یارک شائیر اور ہمبر کے ترجمان کے مطابق بریڈفورڈ ویسٹ کی چھ وارڈز میں امیدواروں کے چنائو کے سابقہ طریقہ کار پر بعض اعتراضات اور الزامات کے بعد این ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان چھ وارڈز سے امیدواروں کے چنائو کا اختیار ممبرز سے لیکر این ای سی کے پینل کو دے دیا جائے ، ترجمان کے مطابق بریڈ فورڈ ویسٹ کے علاوہ باقی وارڈز اور حلقوں سے سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی چنائو ہو گا۔

واضح رہے کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کی چھ وارڈ دراصل بریڈفورڈ ویسٹ ایم پی کا حلقہ ہے جہاں سے ناز شاہ گزشتہ الیکشن میں لیبر کے پلیٹ فارم سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئیں تھیں ، ناز شاہ نے این ای سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مشکل فیصلہ قرار دیا ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بریڈفورڈ ویسٹ میں مئی دو ہزار سولہ کے الیکشن میں پارٹی کارکنان پہلے کی طرح پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گے۔

ناز شاہ نے اپنے حلقے میں مختلف کامیاب اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے لیبر کی شاندار کارکردگی قرار دیا ہے ، ہمارے زرائع کے مطابق امیدواروں کے چنائو کے سلسلے میں مقامی ممبران پر اقرباپروری جیسے الزامات تھے تاہم پارٹی زرائع سے الزامات کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔