counter easy hit

بھارت کےپرانودھنواد کی 1009رنز کی ناقابل شکست اننگز

 unbeaten innings of India 1009

unbeaten innings of India 1009

ممبئی ……بھارت کے 15 سالہ کھلاڑی پرانودھنواد نے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، پرانو نے اسکول کرکٹ میں 1000 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف 116 سالہ پرانا ا ریکارڈ توڑا بلکہ فورفیگر اننگز کھیلنے والے دنیا کے واحد بیٹسمین بن گئے۔ممبئی میں اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کے سی گاندھی ہائی اسکول کی جانب سے پرانو دھنواد نے 1009 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آریا گروکول اسکول کے خلاف جب پرناو کا اسکور 629 رنز ہوا تو وہ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ 116 سال پہلے اے ای جے کولینز نے 628 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی ۔