counter easy hit

کراچی میں داعش کے خلاف وال چاکنگ

Wall Chalking

Wall Chalking

کراچی (یس ڈیسک) عراق و شام میں سرگرم ریاست اسلامیہ المعروف داعش کے خلاف مختلف نعروں پر مشتمل وال چاکنگ کراچی میں سامنے آئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اس عسکریت پسند تنظیم کے حق میں ملک کے مختلف حصوں میں وال چاکنگ نظر آئی تھی۔

داعش کے خلاف وال چاکنگ ان نعروں پر مشتمل ہے “داعش کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے” جبکہ ایک نعرہ “داعش مردہ باد” ہے۔ داعش کے حق میں ملک کے چاروں حصوں کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ سامنے آئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

کراچی کے نواح اور ٹیکسلا میں گروپ کے پرچم لہرائے جانے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی جو کہ ابھی چل رہی ہیں۔ شمال مغربی پاکستان کے مختلف حصوں میں داعش کی حمایت میں کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس سے پہلے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گزشتہ ماہ کے شروع میں وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک خفیہ رپورٹ ارسال کرکے داعش کا اثررسوخ بڑھنے کا انتباہ دیا تھ۔ا۔

21 اکتوبر کو ارسال کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہنگو اور کرم ایجنسی میں دس سے بارہ ہزار تک کی بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کو بھرتی کرچکی ہے۔