counter easy hit

جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

رحیم یار خان ( ویب ڈیسک ) ڈسٹرک پولیس آفیسر رحیم یار خان نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کو مطلع کیا ہے کہ خواجہ سرا میڈم شیلا کی برتھ ڈے پارٹی 18اپریل کو ایک نجی شادی ہال میں منعقد ہو گی اور اس کی سکیورٹی کے لیے ایس ایچ اور کی نگرانی میں 20 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک پولیس آفیسر رحیم یار خان نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کو مطلع کیا ہے کہ خواجہ سرا میڈم شیلا کی برتھ ڈے پارٹی 18اپریل کو ایک نجی شادی ہال میں منعقد ہو گی اور اس کی سکیورٹی کے لیے ایس ایچ اور کی نگرانی میں 20 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے حکم نامے میں حلقہ آفیسر سٹی سرکل کو تمام انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ تقریب کے لیے واک تھرو گیٹ اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور سکیورٹی کوفول پروف بنایا جائے ۔ حکم نامے میں ایس ایچ او برائے پبلک سکیورٹی کو موقعہ پر موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انچارج سول ڈفنس کو سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جبکہ سی ٹی ڈی انچارج کو سرویلنس ڈیوٹی پر عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ٹریفک انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہال کے باہر پارکنگ کے انتظامات کریں گے۔ انچارج وائیرلیس کنٹرول کو تعینات کیے جانے والے اہلکاروں کو وقت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے خواجہ سرا کی برتھ ڈے پارٹی کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے، خواجہ سرا کا نام میڈم شیلا بتایا گیا ہے اس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ اس حکم نامے سے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔