counter easy hit

جان کر آپ بھی عمران خان کو دعائیں دیں گے

Knowing that you will also pray to Imran Khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کا ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کا فیصلہ، وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عمران خان نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر پاکستان کی حمایت پر یو اے ای کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے 700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر بھی اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اورکثیر الجہتی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہر شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دورقان وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات سے مضبوط بھائی چارے کے تعلقات کی اہمیت ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کافی دیر تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کچھ عرصے کیلئے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی، تاہم بعد موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ذاتی دوستانہ تعلقات بھی قائم ہوئے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب اماراتنے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم بعد موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ذاتی دوستانہ تعلقات بھی قائم ہوئے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب اماراتنے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website