counter easy hit

سید خورشید انور رضوی نے سیشن کورٹ میں ون ونڈو سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔

Khurshid Anwar Rizvi

Khurshid Anwar Rizvi

گجرات(یس اُردو)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید خورشید انور رضوی نے سیشن کورٹ میں ون ونڈو سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر سول جج گجرات محمد اختربھنگو ،چوہدری فاروق حیدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، محمد نفیس ملک ایڈووکیٹ، امیدوار برائے سیکرٹری گجرات بار چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے سہولت سنٹر سےFIR،پوسٹمارٹم رپورٹ اور میڈیکل لیگل رپورٹ کی نقل دستی اور آن لائن فری میں میسر ہوگئی۔اس شاندار اعلیٰ فیصلے پر گجرات بار کے وکلاء نے سیشن جج سید خورشید انور رضوی کا شکریہ ادا کیا اوراعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔