قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا اسے سازش نہیں کہوں گا مگر انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوئی ساکھ نہیں ہے، یوٹرن لینا ان کی پرانی عادت ہے۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے منظور آفریدی کو پہلے نگراں وزیراعلیٰ بنانے کی یقین دہانی کرائی پھر پیچھے ہٹ گئے۔








