counter easy hit

چیئرمین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس خواجہ ماجد حمید کا پیرس کے ریسٹورنٹ بھٹی مرچ مصالحہ میں دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

پیرس(نمائندہ خصوصی) چیئرمین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس خواجہ ماجد حمید کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی سینئر قیادت اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ دعوت ایک دلچسپ تقریب میں بدل گئی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان، نائب صدر راجہ ماجد، انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام، تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک انصر خان، سیاسی وسماجی راہنما رانا محمد یاسین اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے چیئرمین خواجہ ماجد حمید نے پیرس کے ریسٹورنٹ بھٹی مرچ مصالحہ پر دوستوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا-خواجہ ماجد حمید نے تمام دوستوں کی تشریف آوری کاشکریہ ادا کیا۔

 

KHAWAJA Majid Hameed, CHAIRMAN, MUSLIM, LEAGUE, N, YOUTH, WING, FRANCE