counter easy hit

خانیوال:لڑکا تنگ کرتا تھا،اسی لئے کھولتا گھی پھینکا،لڑکی

khanewal-boy-harrassed-so-i-threw-extreme-hot-oil-on-him-girl

khanewal-boy-harrassed-so-i-threw-extreme-hot-oil-on-him-girl

خانیوال میں لڑکی نے مبینہ طور پر تنگ کرنے پر لڑکے پر کھولتا گھی پھینک دیا، لڑکے کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار لڑکی نےبیان دیا کہ لڑکا تنگ کرتا تھا، جس پرخون کھولتا تھا اسی لئے کھولتا گھی لڑکے پر پھینک دیا۔یہ وا قعہ خانیوال کے نواحی علاقے 87 ٹین آر میںقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 20 سالہ لڑکی نے اپنے ہمسائے لڑکے پرکھولتا ہوا گھی ڈال دیا۔ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکا روز تنگ کرتا تھا، آج گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر کے باہر بیٹھ گیا اور گانا گا رہا تھا۔لڑکی نے گھی گرم کیا اور کھولتا ہوا گھی لڑکے پر پھینک دیاجس سے لڑکے کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website