counter easy hit

خان صاحب سوری ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان سے معذرت کر لی

Khan Sahib Suri ... Maulana Fazlur Rehman apologized to Imran Khan

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔ہم نیوز کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے، وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔واضح رہے کہ آج وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلان کردہ احتجاج کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔انہوں نے یاد دلایا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرناجائز اور غیرقانونی قبضہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے لیکن اعلان کردہ تاریخ مناسب نہیں ہے کیونکہ اس دن کشمیریوں کی طرف سے پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مدارس اصلاحات پر پریشان ہیں، اصلاحات ہوگئیں تو مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا، مولانا اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست بچانے کی کوشش میں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی طرف سے آزادی مارچ کے اعلان پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان مدارس اصلاحات پر پریشان ہیں، اصلاحات ہو گئیں تو مدارس کے طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ احتساب کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے گی۔شرکاء نے رائے دی کہ مولانا فضل الرحمان شوق سے اسلام آباد آئیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کی تاریخ نہیں بدلیں گے۔اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پراجلاس کو بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو فراموش کرنا قوم پر ظلم کے مترادف ہے، حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے پاکستان اسٹیل کو بحال کرکے منافع بخش ادارہ بنایا جائے، پاکستان اسٹیل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت 27 اکتوبر سے حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا جبکہ آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھرنے کے علاوہ ہر سطح پر مولانا کے ساتھ ہو گی، مولانا کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کرے گی لیکن اگرشک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پر ہیں تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website