counter easy hit

خان صاحب بلا کے ذہین ہیں وہ تو ۔۔

Khan Khan is intelligent but he is ..

لاہور (ویب ڈیسک) جس تبدیلی کا وعدہ کیا گیا یا نعرے لگائے گئے تھے یا پھر یوں کہہ لیں کہ عوام کو امید دلائی گئی تھی اس تبدیلی کا ایک فیصد بھی عملی طور پر ان دس مہینوں میں سامنے نہیں آیا۔ مگر پھر بھی قوم کو امید ہے کہ کچھ نا کچھ ہو جائے گا۔ حکومتی عہدیداران کے ساتھ ساتھ سماجی شخصیات اور کچھ صحافی بھی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کی اس حوالے سے تعریف کرتے نظر آتے ہیں کہ جتنی بھی مشکلات ہوں عمران خان ہار ماننے والا نہیں ہے۔اس نے جو وعدے کیے ہیں وہ ہمیشہ ان پر پورا اترتا ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں لکھ کردے سکتا ہوں کہ عمران خان کامیاب ہو گا۔ میں آج ہر طرف شور سنتا ہوں کہ مہنگائی ہے، بجلی، پٹرول، گیس مہنگی ہو گئی، ڈالر کہاں پہنچ گیا، عوام براد ہو گئے وغیرہ وغیرہ۔یہ سب سچ ہے مگر ان حالات اور بحران سے وہی شخص نکل سکتا ہے جو مضبوط اعصاب کا مالک ہو۔میں عمران خان کو کافی عرصے سے جانتا ہوں وہ مشکلات میں ڈٹ کر کھڑا رہنے ولا انسان ہے۔کئی بار ہمیں لگتا تھا کہ ہم میچ ہار جائیں گے مگر عمران خان کہتا تھا کہ نہیں ہم نے میچ جیتنا ہے تو یقین کریں ہم وہ میچ جیت جاتے تھے۔ اسی طرح جب شوکت خانم اسپتال بنانے کا عمران خان نے ارادہ کیا تو کئی لوگوں کو ناممکن لگا مگر عمران خان وہ کر کے رہا۔ سیاست کی دوڑ میں بھی وہ کافی عرصے سے لگا رہااور بالآخر کامیاب ہو گیا۔اب حالات مشکل ہیں اور تنقید بھی بہت ہو رہی ہے مگر جیسے بھی حالات ہیں یہ عمران خان کے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔ وہ بلا کا ذہین اور محنتی انسان ہے وہ ملک و قوم کو خوشخبری دے گااور عنقریب تمام دگرگوں اور مشکل حالات سے ملک کو نکال لے جائے گا۔اس حوالے سے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں عمران خان کی کامیابی کے حوالے سے مطمعن ہوں اور آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ یہ شخص کبھی ناکام نہیں ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website