counter easy hit

خامنہ ای کے مشیر نے کرد ریاست کو دوسرا اسرائیل قرار دیدیا

Khamenei's advisers

Khamenei’s advisers

تہران………ایران کے سابق وزیر خارجہ اورسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہاہے کہ کرد اپنے لیے جس ریاست کے خواہش مند ہیں، مشرق وسطیٰ میں اس کی حیثیت دوسرے اسرائیل کی سی ہوگی۔ترک اخبارکو انٹرویومیں انہوں نے ترکی کی سرزمین کے تحفظ کے سلسلے میں اس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔ترک اخبار کے مطابق انٹرویو میں ولایتی نے کردوں کی ریاست کی تشکیل کے ذریعے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل ہونے سے خبردار کیا، ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس منصوبے کے پیچھے صہیونیت اور سامراجیت کا ہاتھ ہے۔