counter easy hit

اسٹوڈیو میں آگ کا الارم بجنے کے باوجود نیوز اینکر کا سُکون دیدنی, ویڈیو لنک میں

مذکورہ بلیٹن دیکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر نیوز اینکر کے ٹھنڈے اعصاب پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Keep calm of news anchor despite the fire alarm in the news studio,بدھ کی شب برطانوی ٹی وی چینل آئی ٹی وی کے اسٹوڈیو میں اچانک فائر الارم گونج اٹھا جو اس جانب اشارہ تھا کہ اسٹوڈیو کو فوری طور پر خالی کیا جائے۔ تاہم اس ہنگامی حالت میں بھی چینل کی اسکرین پر دس بجے کا بلیٹن پیش کرنے والے نیوز اینکر ٹوم بریڈبے نے اپنے اعصاب کو مکمل طور پر قابو میں رکھا۔ نیوز اینکر ٹی وی کی دنیا کی ایک مشہور برطانوی شخصیت ہونے کی حیثیت سے فوری طور پر اپنی نشست چھوڑ کر بھاگ جانے کے بجائے ناظرین کو پورے اطمینان اور سکون سے اسٹوڈیو میں آگ لگنے سے خبردار کرنے والے الارم کی آواز کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے نشریات کا سلسلہ منقطع کرنے پر معذرت پیش کی۔

بلیٹن کے دوران جس وقت فائر الارم بجنا شروع ہوا تو اُس وقت ایران میں عوامی احتجاجی تحریک کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے متعلق خبر پڑھی جا رہی تھی۔ الارم بجنے پر تھوڑا سے توقّف کیا اور پھر کہا کہ “ہم ابھی تک آگ کے حوالے سے انتباہی الارم سن رہے ہیں۔ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ ہم معذرت چاہتے ہیں کہ ہمیں عمارت کو خالی کرنا ہو گا۔ ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں اور ہمارے پاس اس حوالے سے زیادہ آپشن نہیں ہوتے۔ میں واقعتا معذرت چاہتا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو ہم آپ کی خدمت میں بقیہ پروگرام کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گے۔ شب بخیر۔