counter easy hit

کترینہ نے شادی سے متعلق بالآخر اپنی زبان کھول ہی ڈالی

Katrina

Katrina

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اور رنبیر کی منگنی اور شادی کے چرچے زبان زد عام ہونے پر بالآخر کترینہ نے اس حوالے سے اپنی بند زبان کھول ہی ڈالی۔

کترینہ اور رنیبر کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر بالآخر کترینہ نے اپنی زبان کھول ہی ڈالی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کے کارڈ رواں سال ہی چھپ جائیں گی تو کترینہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے تاہم میرے پاس بتانے کو ابھی اس سے زیادہ کچھ نہیں لیکن وعدہ کرتی ہوں اس حوالے سے کچھ چھپاؤں گی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باربی ڈول نے کپور خاندان کے ساتھ ایک ڈنر بھی کیا تھا جس سے ان کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں کو مزید تقویت ملی۔