counter easy hit

قصور: بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں ایک سمگلر ہلاک، دوسرا گرفتار

Kasur

Kasur

قصور (یس ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں وہیگل کے قریب رینجرز اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سمگلر ہلاک، دوسرا گرفتار جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔

قصور وہیگل کے قریب بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونیوالے تین سمگلروں کو رینجرز کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو سمگلروں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ سے ایک سمگلر فیصل مشتاق جو کہ وہیگل گاؤں کا رہائشی تھا رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ایک ملزم ارشاد مسیح کو زندہ گرفتار کر لیا جبکہ انکا ایک ساتھی واپس انڈین حدود میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوران تلاشی ملزمان سے پولیس کی وردی اور دیگر اہم حساس نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

رینجرز حکام نے ارشاد مسیح کو باقاعدہ گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ایک سمگلر فیصل مشتاق کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس تھانہ مصطفٰی آباد میں رینجرز حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔