counter easy hit

بھارت کی تمام یونیورسٹیوں میں کشمیر کی تحریک چل پڑی

نئی دہلی: پلوامہ کے اٹیک کے بعد سے بھارت میں کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے، اور اب یہ خبر ائی ہے کہ بھارتی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ملک بھر میں موجود یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیری طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں۔ بھارتی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ملک بھر میں موجود یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیری طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں

بھارتی میڈیا کے مطابق یو جی سی کو بھارت کی وزارت انسانی ترقی نے جمعرات کو ہدایت کی تھی کہ وہ کشمیری طلبہ کے تحفظ کیلئے تمام یونیورسٹیز کو خط لکھے۔ وزارت انسانی ترقی کی ہدایت پر لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں کشمیری طلبہ پر تشدد کی خبروں کے بعد تمام جامعات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کشمیری طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر کشمیری طلبہ کی مدد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کرنا پڑے تو طلب کیا جائے۔خط میں وائس چانسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کشمیری طلبہ کے معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں اور جامعات میں امن و امان کو یقینی بنائیں، واضح رہے کہ یہ خط مہاراشٹرا کے ایک کالج میں شو سینا کی ذیلی تنظیم یووا سینا کے کشمیری طلبہ پر حملے کے بعد لکھا گیا ہے، اس خبر کے بعد بھارت کا سیاہ چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے