counter easy hit

٢٧ اکتوبر کشمیریوں کی لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے، شاہ غلام قادر، زبیر اقبال کیانی

Shah Ghulam Qadir and Zubair Iqbal Kiyani

Shah Ghulam Qadir and Zubair Iqbal Kiyani

لیوٹن برطانیہ : برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر را زبیر اقبال کیانی ن خباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن آزآد کشمیر برطانیہ کے کارکنان کو دئے گئے اپنے ایک مشترکہ پیغام میں کہا کہ ٢٧ اکتوبر ١٩٤٧ کشمیریوں کی لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

جب بھارتی افواج نے کشمیر میں داخل ہو کر کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے جو آج تلک جاری ہیں کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پریاد کرتے اور مناتے آئے ہیں اس سلسلہ میں ٢٧ اکتوبر بروز منگل برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی ۔پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ میںشرکت کو یقینی بنائیں، احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

٢٧ اکتوبر احتجاجی مظاہرہ کا مقصد جہاں اقوام عالم کو کشمیرکی تاریخ سیاہ دھبہ کی طرف مبزول کروانہ ہے وہاں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کو بھی بے نقاب کرنا ہے ۔ بھارتی افواج کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ ہم ان لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانی کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،دنیا کے ہر کونے میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اورکشمیریوں پر بھارتی مظالم اور وحشیانہ تشدد کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔