counter easy hit

: کشمیر نہیں اب بھارت جلے گا

اروناچل(ویب ڈیسک) ریاست اروناچل پردیش میں آبادغیر ریاستی باشندوں کو شیڈول ٹرائبز(ایس ٹی)کا درجہ دیئے جانے کے خلاف مقامی باشندوں کا مظاہرہ جاری ہے۔علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا،مشتعل مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کی نجی رہائش پر دھاوا بول دیا عمارت میں توڑپھوڑ اور آگ لگا دی اور وہاں موجود گاڑیاںبھی نذر آتش کردیں۔ضلع ایٹہ نگر انتظامیہ کی رپور ٹ کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو بھی مظاہرین نے نذر آتش کردی۔ وزیر اعلیٰ پریمان کھانڈو کی رہائش کے باہرمظاہرین اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں میں بھی جھڑ پ ہوئی۔اس دوران مظاہرین نے ریاست کے وزیرجنگلات و ماحولیات نبام ریبیا کی رہائش پرتوڑ پھوڑ اور آتشزنی کی ۔ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کو ضلع ایٹہ نگر سے ضلع نامسائی منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں مظاہرین نے ضلع کمشنر کی رہائش پر بھی ہلّا بول دیا اور آگ لگادی۔واضح ہو کہ جمعہ کومظاہرین سول سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔حالات پر قابو پانے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس کے خصوصی دستے پورے علاقے میں تعینات کردیئے گئے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر سکے مطابق ایم ایس جناح اسپتال نے عمارت کے اندر سیاسی کارکنوں کے داخلے پر پابندی لگادی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کیلیےصرف اہل خانہ اسپتال کے اندر آسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو جناح اسپتال میں داخل ہوئے 10 روز ہو چکے ہیں اور مریم نواز بلاناغہ ہی میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آرہی ہیں۔آج انکی آمد کے موقع پر اسپتال کے دروازے بند کر دئیے گئے جس کے باعث مریضوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام کو بھی ہوش آگیا۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نوازکی آمد پردروازے بندکرنے پرایم ایس جناح اسپتال سےجواب طلب کر لیا۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دروازے بند ہونے سے مریضوں کوپریشانی کاسامناکیوں کرناپڑا۔مریم نوازکی جناح اسپتال آمدپراسپتال کے دروازےکھلےرہنےچاہییں۔ہمارے لیے جناح اسپتال میں نوازشریف سمیت تمام مریض برابرہیں۔کسی بھی قسم کی موومنٹ کے دوران اسپتال کےدروازےبندنہیں ہونگے