counter easy hit

کشمیر کے الیکشن میں دیانتدار امیدوار کو ووٹ دیں، شریف عباسی

Sharif Abbasi

Sharif Abbasi

اٹلی (شیخ بابر سے) آزاد کشمیر کے الیکشن میں دیانتدار اور اہل لوگوں کا چناؤ کیا جائے کشمیر کے لوگ کرپٹ اور بدکردار لوگوں کو ووٹ نہ دیں اور مافیہ کے لوگوں کو مسترد کر دیں۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیونٹی اٹلی کے صدر اور ہر دل عزیز شخصیت شریف خان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ کلاشنکوف میڈیا اور بدمعاش لوگوں کے کاغذات مسترد کر دیں اور شریف لوگوں کو آگے لانے کی کوشش کی جائے۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے رشتے ختم نہ کریں الیکشن میں ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیا جائے چاہیئے وہ کسی بھی جماعت سے ہو الیکشن تو ختم ہو جائے گا لیکن تعلق ختم نہیں ہونے چاہیئے۔