counter easy hit

پاکستانی سفارتی مشنز نے یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینارز، مباحثوں، تصاویری نمائشوں کا بھرپور انعقاد ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر کشمیری امنگوں کے مطابق جلد اقدامات پر زور

اسلام آباد (ایس ایم حسنین)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ تمام ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں اور ہائی کمشنز میں 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا اور دنیا کو مسئلہ کشمیر کی نوعیت، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بدترین مظالم اور بھارت کے جنگوجویانہ رویہ کی وجہ سے خطہ کے امن کو لاحق خطرات کے بارے میں بتایا گیا۔برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش،سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایم پیز جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ ایم پیز نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا عادہ کیا۔ پاکستانی اور کشمیری 31 برسوں سے یوم کشمیر منا رہے ہیں جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام براعظموں میں پاکستانی سفارت خانوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں خصوصی تقاریب کی تصاویر اور پیغامات شیئر کیے، جن میں ان ملکوں کی نمائندہ شخصیات، حکام اور معاشرے کے نامور افراد کو مدعو کیا گیا۔ ان تقاریب میں، مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈائون، کشمیریوں کو درپیش شدید مشکلات اور بھارت کے جابرانہ رویہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ برطانیہ میں سخت لاک ڈائون کے باعث پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اور برطانوی ارکان پارلیمان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی مذمت کی۔ برطانوی راہنمائوں میں میئر برنلے واجد خان، شیڈو میئر لیام بیرنے، کیبنٹ ممبر شیرون تھامپسن، ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ،یاسمین قریشی،سارہ اووین،شبانہ محمود، فیصل رشید،تن من جھیت سنگھ دھیسی،ریچل ہوپکینز،افضل خان، لیبر پارٹی کی کونسلر مریم خان،لیبر فرینڈز آف کشمیر،برطانوی صحافی سی جی وائرلیمان،لیبرفرینڈز آف کشمیر، نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغامات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 550 دن ہو چکے ہیں۔ اس دوران لاکھوں کشمیری کیمونیکیشن بلیک آئوٹ اور انٹرنیٹ کی بندش سمیت سیاسی راہنما اور تحریک آزادی کے کارکنان کو غیر قانونی طور پر نظر بند کردیا گیا ہے۔ جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ویبینار کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی ممبران پارلیمان نے کھل کر اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی کشمیریوں کے حق میں پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری حق خود ارادیت کیلئے 70 سال سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ وقت ہے کہ بے آواز اور دفاع سے محروم کشمیریوں کی مدد کیلئے تمام عالمی برادری اٹھ کھڑی ہو۔ 5 فروری کشمیر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمشنز میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق مذاکرے، مباحثے، سیمینار، ویبنار، ورچوئل نمائشوں اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں پاکستانی ہائی کمیشنز امریکہ، لندن،ملائیشیا، سری لنکا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستانی سفارتخانوں، سعودی عرب، ترکی،ایران، متحدہ عرب امارات، جاپان، آئرلینڈ،ویت نام،کموڈیا، کوریا،قازقستان،کویت،آسٹریا، جنوبی افریقہ،انڈونیشیا، پاکستانی قونصلیٹس استنبول،گوانگ ژو(چین) شامل ہیں۔

دریں اثنا ترکی میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ہوئی جس میں ترک رکن پارلیمنٹ محمد بالتا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعلان کیا۔ ترک رکن پارلیمنٹ اور تقریب کے مہمان خصوصی محمد بالتا نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام میں بھائی چارہ ہے۔ دونوں ملک غم اور خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ترکوں کے دلوں میں کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے وہی محبت اور بھائی چارہ ہے جو پاکستانیوں کے لئے ہے۔ جس طرح صدر رجب طیب ایردوان ہر عالمی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھاتے ہیں ترک عوام بھی کشمیریوں کی آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محمد بالتا نے اقوام متحدہ کی طرف سے متنازعہ قرار دی گئی وادی میں بھارتی حکومت کے اس یکطرفہ فیصلے کی مذمت کی جس میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا گیا اور 5 اگست 2019 میں کشمیر میں بھارتی حکومت نے کئی انتظامی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بھارت کو کشمیر پر ظالمانہ قبضے کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکی کشمیریوں کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیر کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ 5 فروری اس دن کی یاد دہانی ہے کہ بھارت اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہی جنوری 1948 میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گیا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو تسلیم کیا لیکن 73 سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا ہے۔ دوسری طرف بھارت کشمیریوں پر ہر روز ظلم کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ کشمیر کی آزادی کو دبانے کے لئے بھارت نے تمام سیاسی، سفارتی، عسکری، معاشی، پارلیمانی، آئینی و قانونی اور آبادی کے تناسب کے اعداد و شمار میں ہیر پھیر کے تمام طریقے آزما لئے ہیں لیکن کشمیری اپنی آزادی کی خواہش سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مقامی آبادی کو خوف زدہ کرنے کے لئے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ بھارت آج کے جدید دور میں بھی کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔ بھارت کے ہر ظلم اور زیادتی کا نتیجہ یہی برآمد ہو رہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی روز بروز تیز ہوتی جا رہی ہے۔

سائرس سجاد قاضی نے جموں کشمیر کے تنازعے کے حل کی حمایت میں ترکی کے اصولی موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک حکومت، پارلیمنٹ اور ترک عوام کشمیر کی آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم پر ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

@PakinSaudiArab
·
51m
Kashmir Solidarity Conference (#Riyadh , 5 February):

Amb Ali Ejaz emphasized Pakistani community in Saudi Arabia to play active role in creating awareness about the “Kashmir Dispute ” among their colleagues from other nationalities.

#PakStandsWithKashmiris
@ForeignOfficePk

@PakinJapan
·
1m
KASHMIR SOLIDARITY DAY OBSERVED AT EMBASSY OF PAKISTAN, TOKYO, JAPAN.
Kashmir Solidarity Day observed at Embassy of Pakistan, Tokyo.
(TOKYO: 05 FEB. 2021): In order to express solidarity and to reaffirm steadfast support for Kashmiri brothers and sisters in distress, we observed Kashmir Solidarity Day at the Chancery today.
A broad cross section of Japanese society comprising of academics, journalists, think tanks, business persons, and members of the Pakistan Community were in attendance.
Messages of the President and Prime Minister in support of the Kashmir cause were read out. The National Anthem of Azad Jammu & Kashmir along with our National Anthem was played on the occasion. Members of the Pakistan Community also made speeches in support of our Kashmiri brethren. Earlier in the day, Pakistan Community members with banners and placards in hand marched towards the UN Representative Office in Tokyo and submitted a resolution on behalf of the “Kashmir Solidarity Forum Japan” reminding the United Nations of its pledge made to the people of Kashmir accepting their right of self determination.
Ambassador Imtiaz Ahmad in his key-note address shed light on India’s illegal and unilateral actions of August 5, 2019 and emphasized that despite turning Kashmir into a large prison, India has not been able to dampen the determined spirit of the freedom loving Kashmiri people. He enumerated the steps taken by the government of Pakistan at various international forums to highlight India’s unacceptable actions and gross human rights violations. He acknowledged the concerns raised by International community, human rights organizations, media and civil society on the continuing gross human rights violations and their condemnation of Indian unconcealed brutalities in IIOJK.
The Ambassador concluded his speech by reaffirming Pakistan’s continued political, diplomatic and moral support to the oppressed Kashmiris in their legitimate struggle for the right to self-determination, promised to them by the international community through numerous UNSC Resolutions.
The Ambassador also presented a letter of appreciation to Mr. Shahid Majeed, Chairman, Kashmir Solidarity Forum, Japan for his contribution towards highlighting the Kashmir cause in Japan.
Earlier, a webinar on Kashmir issue was also held at the Embassy. The event was attended by representatives of Japanese media, Kashmiri activists in Japan, and the spokesperson of Jammu and Kashmir Journalists Association from Srinagar.
A photographic exhibition was organized by the Embassy to highlight the continuing torture and brutal repression carried out by the Indian Occupied forces in IIOJK.
Members of the Pakistani community and Kashmiri Diaspora also held a strong protest in front of the Indian Embassy to observe the Kashmir Solidarity Day and strongly agitated against the unprecedented gross human rights violations in IIOJK by Indian security forces.
Tokyo, PR# 05/2021

@PakinSAfrica
·
22m
Global icon Ms. Catherine speaks on Indian atrocities in Kashmir shows solidarity for their freedom struggle
She is ranked among top 100 Most Influential women Young Africans &100 Young Mandela’s of the Future. .
#LetKashmirSpeak
@ForeignOfficePk
@SMQureshiPTI
@ImranKhanPTI

On the occasion of Kashmir Solidarity Day, Embassy of Pakistan has organized a Virtual Photographic Exhibition ‘Virtual Journey Through Kashmir’. The exhibition will run until 19 February 2021.
https://artsteps.com/embed/60115d79f8b4446e5687651c/560/315

#Kashmir #KashmirSolidarityDay #IIOJK
@ForeignOfficePk

https://www.artsteps.com/embed/60115d79f8b4446e5687651c/560/315

@PakinIreland
·
5m
Prime Minister @ImranKhanPTI
has reiterated Pakistan’s unwavering support for the Kashmiri people’s inalienable right to self-determination on the occasion of #KashmirSolidarityDay.

#PMIKStandsWithKashmir #KashmirSolidarityDay2021

https://twitter.com/i/status/1357626491757035522

@Afzal4Gorton
·
2h
There is one voice missing from the Kashmir conflict & that is of the Kashmiri themselves

On this #KashmirSolidarityDay I reaffirm my commitment to providing a voice for the voiceless

I promise to keep the plight of Kashmiris alive in Parliament (3/4)

https://twitter.com/i/status/1357626491757035522

@Afzal4Gorton
·
Feb 2
We are Members of Parliament from different parties And from different South Asian backgrounds But we have come together to share with you an important message.Please, when it is your turn, take the #COVID-19 vaccine.
https://twitter.com/i/status/1356754273455980544

Ahead of #KashmirSolidarityDay I asked the Gvt if they would support the People’s Tribunal on Human Rights & Justice in Kashmir Of course, it’d be helpful if the Gvt knew the difference between Kashmir & Myanmar… (4/4)

Turkish support for the oppressed Kashmiris reiterated at #Kashmir Solidarity Day event in #Ankara

@PakinTurkey @ImranKhanPTI @ArifAlvi #KashmirSolidarityDay #KeşmirDayanışmaGünü #PakStandswithKashmiris
#IIOJKUnderSeige #Right2SelfDetermination4Kashmiris #KashmiriLivesMatter

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website