counter easy hit

کشمیر کمیٹی سویڈن کے زیراہتمام 11 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ تیمور عزیز

Taimoor Aziz

Taimoor Aziz

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) کشمیر کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام 11فروری بروز جمعرات شام 5 بجے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ کشمیر کمیٹی سویڈن کے متخرک سیکرٹری جنرل تیمور عزیز نے نمائندہ خصوصی کو تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ بد قسمتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اٹھنے والی بچوں و خواتین کی چیخیں اقوام متحدہ کے کانوں تک نہں پہنچتیں کشمیری عوام پر مظالم اقوام متحدہ کو نظر نہیں آرہے۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر کے ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے۔ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادت حریت پسند قیادت کو پابند سلاسل کرنے اور گھروں مارکیٹوں و دیگر املاک کی تباہی کے باوجود کشمیری قوم کا بھارت کے خلاف پرامن تحریک جاری رکھنا قابل تحسین ہے غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستان قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ آج کشمیری عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انسانی خقوق کےعالمی اداروں کوان واقعات اور مظالم کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہم یورپ میں اس طرح کے پرامن مظاہروں اور تقریبات کے زریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف کروا رہے ہیں تا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے راہ ہموار ہوسکے۔ اسی دن کی مناسبت ے11 فروری بروز جمعرات شام 5 بجے stökhagsvägen 1,14550 Norsborg میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں سویڈش پارلیمنٹ کے منتخب نمائیندگان۔ سویڈش لیبریونئین کے نمائیندگان کے علاوہ کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوں کو دعوت دی گئی ہے اور وہ خاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

کشمیر کمیٹی سویڈن کے سیکرٹری جنرل نے سٹاک ہوم میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے اس پروگرام میں شرکت ک خصوصی درخواست بھی کی۔ اور مزید تقریب بارے معلومات کےلیےان سےدرج زیل نمبر 0723229245پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔