counter easy hit

کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی سازش کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ سردار قمر حمید

الجبیل (نمائیندہ خصوصی) پانچ جنوری تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن جس دن کشمیر پر قابض پڑوسی ملک پاکستان کے وزیر خارجہ ظفر اللہ خان نے دوسرے غاصب ملک ہندوستان سے مل کر کشمیر میں اپنے قبضے کو مستقل شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے خودمختار کشمیر کا آپشن ختم کروایا اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی سازش کی جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ١٩٤٧ کی قراردادں کے مطابق غیر ملکی افواج کا انخلا کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دلوانے کے لیے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار کنوئینر گلف زون جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار قمر حمید نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جموں کشمیر وگلگت بلتستان کی مکمل آزادی خودمختاری خوشحالی اور استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے سردار صغیر ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کے راستے کو اپناتے ہوئے جدوجہد آذادی کو منظم اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کا ساتھ دیں۔