counter easy hit

کرشمہ اور کرینہ جلد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی

Karisma and Kareena

Karisma and Kareena

نئی دہلی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارز کرینہ کپور نے پرستاروں کو کرشمہ کپور کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

دہلی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بے بو گرل کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے بہت سے ڈائریکٹرز نے انہیں اور ان کی بہن کرشمہ کپور کو ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

تاہم اس حوالے سے انہیں بہتر اسکرپٹ کا انتظار ہے جس میں دونوں بہنوں کا کردار مضبوط ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد کپور سسٹرز کے پرستار انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کئی فلموں میں اپنی شاندار ادا کاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ کرشمہ کپور نے بھی راجہ ہندوستان، بیوی نمبر ون جیسی فلوں سے بے انتہا شہرت حاصل کی تاہم انہوں نے 2003 میں شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔