counter easy hit

کراچی: ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

کراچی (یس ڈیسک) شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب تیز رفتار کار اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچلتے ہوئے رکشے سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

جبکہ ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار اور رکشے کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔