counter easy hit

کراچی میں تین روز سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر لگی پابندی ختم

Ride Double Ban

Ride Double Ban

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں تین روز سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نقص امن کے پیش نظر لگائی گئی تھی اور اس پابندی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

دوسری طرف شہر میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران پولیس نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزموں کے علاوہ گیارہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ان دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔