counter easy hit

کراچی : پولیس نے یادگار شہدا جانے والے راستے بند کردیے

کراچی میں پولیس نے یادگار شہدا کی طرف آنے اور جانے والے راستے بند کر دیے ہیں۔

KARACHI: The police closed the road leading to memorable martyrsذرائع کے مطابق پولیس نے مدنی مسجد اور لیاقت علی خان چوک سے یادگار شہدا تک آنے اور جانے والی جانے والی دو طرفہ سڑک کو کنٹینرز اور بلاک لگا کر بند کردیا ہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے گزشتہ روز عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کرنے کا اعلان کیا جو چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک ریلی کے بجائے صرف حاضری کا اعلان کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے منسوخ شدہ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی، جس کے بعد اب ریلی کے بجائے صرف حاضری کا اعلان کیا گیا ہے۔