counter easy hit

کراچی: بچی کے قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سےنوجوان جاں بحق

کراچی میں 5 سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی اور قتل کیخلاف اہلخانہ مشتعل ہو گئے۔ 15 سالہ رابعہ 15 اپریل کو چیز لینے گئی تھی جس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعے کی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی تا ہم گزشتہ روز 5 سالہ رابعہ کی تشدد زدہ لاش منگھو پیرناردرن بائی پاس سے مل گئی جس کے بعد اہلخانہ اور علاقہ مکین شدید مشتعل ہو گئے۔

Karachi: Protest against killing of a girl, police firing killed at least 20مظاہرین لاش لے کر منگھو پیر روڈ کٹی پہاڑی پر پہنچ گئے جہاں احتجاج کیا۔ پولیس میدان میں آئی اور لاش والی ایمبولینس کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور اسے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، مظاہرین مشتعل ہو گئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے نمٹنے کیلے پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ شروع کر دی۔ جھڑپ کے دوران 3 مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کے سر میں گولی لگی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال دم توڑ گیا۔

پولیس میت کو لے کر روانہ ہو گئی جبکہ اہل علاقہ اس وقت بھی احتجاج کر رہے ہیں اور علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ احتجاج ایک سیاسی جماعت کرا رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام یہاں پہنچے اور ہمیں انصاف دیں۔